حیدرآباد: رمضان المبارک اللہ تعلیٰ کی طرف سے ایک بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں دیگر عبادت کی طرح روزہ رکھنا، نوافل پڑھنا اور راہِ خدا میں مال خرچ کرنا خاص کر غریبوں، لاچاروں، بیماروں اور یتیموں کا خیال رکھنا اور ان کی امداد کرنا بہت ہی زیادہ باعثِ ژواب و اجر ہے۔
اللہ تعلیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے بہت سے فضائل قرآن و حدیث میں موجود ہیں۔ اللہ فرماتا ہے جو لوگ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں اگیں اور پھر ہر ایک بالی میں سو دانے ہوں۔ یعنی ایسے لوگ سات سو گنا اجر پاتے ہیں جو ہماری راہ میں کثرت سے خرچ کرتے ہوں۔ اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے اضافہ فرما دیتا ہے۔ اور اللہ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے۔
"رونقِ رمضان" پروگرام میں مولانا محمد ہارون نظامی۔(ترجمان اسلامک سینٹر آف انڈیا) نے بھی رمضان اور مسکینوں کے موضوع پر اہم نکات پیش کئے انہوں ںے کہا کہ ہم کو اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا چاہئے اور ساتھ ہی غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھنا چائیے کیونکہ غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور لاچاروں کی ذمہ داری ہماری ہی ہے ہم کو اس ماہ میں ان کا خیال رکھنا چاہئے۔