اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسمرتی ایرانی کے خلاف نازیبا بیان بازی ہرگز نہ کریں، تذلیل اور توہین کرنا کمزوری کی علامت ہے، راہل گاندھی - Rahul Gandhi On Smriti Irani - RAHUL GANDHI ON SMRITI IRANI

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسمرتی ایرانی کو لے کر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو سخت ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار زندگی کا حصہ ہے۔

Rahul Gandhi On Smriti Irani
راہل نے اسمرتی کو لے کر پارٹی لیڈروں کو سخت ہدایات دی (Photo: AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 6:23 PM IST

نئی دہلی:رائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر اسمرتی ایرانی کے بارے میں بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ سخت رویہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ان کے خلاف بیان بازی نہیں کرے گا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے سابق مرکزی وزیر اور امیٹھی کی سابق رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی پر متنازع تبصرہ کرنے والوں پر تنقید کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسمرتی کے خلاف نازیبا بیان دینے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں جیتنا اور ہارنا زندگی کا حصہ ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ہار جائے تو اسے ذلیل کیا جائے۔ یہ انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بہادری کا کام نہیں ہے۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی لیڈر کے ساتھ توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور برا سلوک کرنے سے گریز کریں۔

  • راہل نے ایسی پوسٹ کیوں کی؟

غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آنے کے بعد سے اسمرتی ایرانی کو ان کی شکست کو لے کر ٹرول کیا جا رہا تھا۔ امیٹھی سے کشوری لال شرما نے انہیں بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ ساتھ ہی اسمرتی ایرانی کو بنگلہ خالی کرنے پر بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details