وارانسی: وارانسی کی ساڑیاں تو پوری دنیا میں مشہور ہیں مگر یہاں کے لزیز اور ذائقے دار چاٹ بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ اِنہیں ذائقے دار چاٹ، پکوڑوں اور گول گپّوں کا مزہ لینے کے لئے نیتا امبانی نے یہاں کی گلیوں کا رخ کیا۔ ایک جگہ ان کو چاٹ اور پکوڑے بہت پسند آئے اور انہوں نے دُکاندار سے ان ذائقے دار چاٹ اور پکوڑوں کی لذت کا راز پوچھا تو اس نے ہاتھ جوڑ لئے۔ نیتا امبانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب کافی وائرل ہو رہا ہے۔
نیتا امبانی کاشی وشوناتھ دھام میں درشن اور پوجا کے بعد اچانک چاٹ کی دکان پر پہنچ گئیں۔ یہاں نیتا امبانی نے عام لوگوں کی طرح چاٹ شاپ پر بیٹھ کر پہلے بنارسی چاٹ، پھر بنارسی ٹماٹر چاٹ اور گولگپوں کا لطف اٹھایا۔ مگر اس دوران جن انہوں نے دکاندار سے خفیہ نسخہ پوچھا تو اس نے مسکرا کر ہاتھ جوڑ لیے۔