نئی دہلی: وزارت تعلیم نے پری میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تفصیلی اور تیزی سے جانچ کے لیے کیس سی بی آئی کو سونپ دیا ہے۔ یہ فیصلہ انٹرنس ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اٹھنے والے ہنگامے کے درمیان لیا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ سنگھ کو عہدے سے برطرف بھی کردیا گیا ہے اور اسرو کے سابق سربراہ کے رادھا کرشنن کی سربراہی میں امتحانی اصلاحات کے لیے سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یو جی سی نیٹ UGC NET کے پیپر لیک معمالے کو بھی سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ NET کا امتحان 18 جون کو منعقد ہوا تھا اور 19 جون کو ہی اس امتخان کو منسوخ کردیا گیا۔ جبکہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے NEET (UG) کا امتحان 5 مئی کو OMR موڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔
اس کے بعد مبینہ بے ضابطگیوں کے کچھ معاملات سامنے آنے کے بعد امتحان کے عمل میں شفافیت کے لیے مرکزی وزارت تعلیم نے جائزہ لینے کے بعد اس معاملے کو جامع تحقیقات کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔