اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی میں بابا صدیقی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات - LAST RITE OF BABA SIDDIQUI

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر گذشتہ روز چھ راونڈ فائرنگ کی گئی جس میں وہ ہلاک ہوئے ہیں۔

ممبئی میں بابا صدیقی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات
ممبئی میں بابا صدیقی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات (Etv bharat)

By ANI

Published : Oct 13, 2024, 10:28 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی رہنما بابا صدیق کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے باہر ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ان کی آخری رسومات کے لیے ممبئی لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی اور بڑا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر چھ راونڈ فائرنگ کی گئی ان کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں جس کے بعد انہیں فورا علاج کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ ہفتہ کی رات دم توڑ گئے۔

گولی لگنے کے بعد بابا صدیقی کو ہفتے کی رات 9.30 بجے کے قریب داخل کیا گیا تھا تمام تر طبی علاج اور کوشش کے باوجود کچھ ہی دیر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے۔ لیلاوتی اسپتال کے معالج ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ "رات تقریباً 9.30 بجے بابا صدیقی کو یہاں لایا گیا، جب وہ ایمرجنسی روم میں پہنچے تو ان کی نبض اور بلڈ پریشر ناقابل ریکارڈ تھا، اور ای سی جی میں فلیٹ لائن دکھائی دی، ہم نے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا"۔

دریں اثناء ممبئی کی ایسپلانیڈ عدالت نے بابا صدیق فائرنگ کیس کے ملزم گرو میل سنگھ کو اتوار کو 21 اکتوبر تک ممبئی کرائم برانچ کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے اس معاملے کے سلسلے میں دو ملزمین گرو میل سنگھ، جو ہریانہ کے رہنے والے ہیں اور اتر پردیش کے دھرم راج کشیپ کو گرفتار کیا۔ ممبئی پولیس نے آج اس سے پہلے بابا صدیقی فائرنگ کیس کے دو ملزمین گرو میل سنگھ اور دھرم راج سنگھ کشیپ کو ممبئی کی ایسپلینیڈ کورٹ میں پیش کیا۔ ایسپلانیڈ عدالت نے دوسرے ملزم کو اس کا اوسیفیکیشن ٹیسٹ کرانے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details