غازی پور: ایس پی سے بہادر گنج نگر پنچایت کے صدر ریاض انصاری کو قاسم آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ریاض انصاری کا بی پی بڑھ گیا جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں پولیس کی موجودگی میں ریاض کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ایس پی ڈاکٹر ایراج راجہ نے منگل کو میڈیا کو بتایا کہ قاسم آباد تھانہ علاقہ کے بہادر گنج میں ایک مدرسہ چلایا جاتا ہے۔ جس کے منیجر حافظ عبدالغنی نے تھانہ صدر میں شکایت درج کروائی کہ ریاض انصاری نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی طریقے سے کمیٹی بنا کر دستاویز تیار کیں۔ جس کے ذریعے اصل کمیٹی کو غلط طریقے سے تحلیل کیا گیا۔ کمیٹی تحلیل کرنے کے بعد غلط دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے نئے طریقے سے رجسٹریشن کر کے نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔