اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علی گڑھ میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ، شرپسندوں نے چوری کے شبہے میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا - MUSLIM YOUTH LYNCHED IN ALIGARH - MUSLIM YOUTH LYNCHED IN ALIGARH

اتر پردیش میں ایک نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد اتر پردیش کی سیاست گرما گئی ہے۔

علی گڑھ میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ
علی گڑھ میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 12:14 PM IST

Updated : Jun 19, 2024, 12:28 PM IST

علی گڑھ میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ (ETV BHARAT)

علی گڑھ: ایک مرتبہ پھر ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ قانون کی بات کرنے والی یو پی کی یوگی حکومت میں ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں میں مختلف اضلاع میں مساجد کے ائمہ حضرات کو شرپسندوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

تشدد کا تازہ معاملہ علی گڑھ میں پیش آیا ہے۔ یہاں ایک مسلم نوجوان کا شرپسندوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے قتل کر دیا کہ دیر رات مقتول ایک کپڑے کے تاجر کے گھر میں داخل ہو گیا تھا۔

ہنگامی تشدد کے اس واقعہ کے بعد یو پی کی سیاست گرما گئی ہے۔ ایس پی اور بی ایس پی لیڈران نے ضلع اسپتال پہنچ کر جم کر ہنگامہ کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپتال میں ہی ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ یہ واقعہ رات ایک بجے پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کپڑوں کے تاجر مکیش چندر متل کا گھر گاندھی پارک تھانے کے علاقے مامو بھانجا میں ہے۔ ان کی رہائش گاہ میں ہی نیچے ایک دکان ہے۔ کپروں کے تاجر مکیش کے بیٹے راہل کا ایک جاننے والا ان سے ملنے آیا تھا۔ اسی وقت گھر کی پہلی منزل پر لوگ موجود تھے۔ نیچے کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ چائے اور ناشتہ کے بعد راہل کے جاننے والے کو گھر جانے کے لیے نیچے آئے۔ اسی وقت ایک نوجوان مکیش چندر متل کے گھر کی طرف آ رہا تھا۔ لوگوں کو آتا دیکھ کر نوجوان بھاگنے لگا اور نیچے گر گیا۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان مکیش متل کے گھر کے پاس بیٹھا تھا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے تاجر کا بیٹا راہل نیچے آیا اور نوجوان پر چوری کی نیت سے گھسنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی پٹائی شروع کردی۔ الزام ہے کہ راہل نے نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

راہل کا کہنا ہے کہ نوجوان خود نیچے گرا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹر نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی ہے جو گھاس منڈی علاقہ کا رہائشی ہے۔ فرید کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔ فرید کی موت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ اس دوران ایس پی اور بی ایس پی لیڈران بھی ضلع اسپتال پہنچے اور الزام لگایا کہ نوجوان کو غیر ضروری طور پر پیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ ان لیڈروں نے مطالبہ کیا کہ اگر چوری کی نیت سے داخل ہونے کا کوئی ثبوت یا ویڈیو ہے تو راہل اسے پیش کرے۔

واقعہ کے بارے میں ایس پی سٹی مرگانک شیکھر پاٹھک نے بتایا کہ گاندھی پارک تھانے کے علاقے مامو بھانجا میں ایک نوجوان کو کچھ لوگوں نے زدوکوب کیا۔ پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا ۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا۔ انہوں نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیے جانے کی بات کہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو شک تھا کہ نوجوان چوری کرنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے گاندھی پارک تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 19, 2024, 12:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details