اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیجریوال کی گرفتاری: ممبئی پولیس نے احتجاج کر رہے عآپ لیڈران و کارکنوں کو حراست میں لیا - MUMBAI AAP LEADERS DETAINED - MUMBAI AAP LEADERS DETAINED

Arvind Kejriwal Arrest: ای ڈی کے ذریعہ اروند کیجریوال کوگرفتار کرنے کے بعد ممبئی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے پروٹیسٹ کر رہے کارکنان کو حراست میں لیا۔ اس دوران عآپ رہنما پریتی شرما مینن کے پولیس پر کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کا الزام لگایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 1:06 PM IST

ممبئی: دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو جمعرات کی رات پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ممبئی عام آدمی پارٹی کی صدر پریتی مینن شرما نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے عاپ کارکنوں کو مارا پیٹا ہے۔

جمعرات کی رات دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کے ذریعہ گرفتار کرنے کے بعد، ریاست کو بھی اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عاپ کارکنان اور لیڈران مشتعل ہو گئے ارو انہوں نے ای ڈی کے سامنے احتجاج کیا جس کی وجہ سے پولیس نے ان لوگوں کو حراست میں لیا، وہیں دوسری جانب ممبئی میں عام آدمی پارٹی کی صدر پریتی مینن شرما نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے 40 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

ایک اور خبر میں، ممبئی عاپ صدر نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹر پر بھی الزام لگایا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں کہا، کہ "ہمارے کارکن نے دیکھا کہ بلڈ پریشر کی ریڈنگ ڈاکٹر نے غلط طریقے سے ریکارڈ کی اور پھر ان غلط ریڈنگ کو درج کیا۔ مگر جب ڈاکٹر نے دیکھا کہ ہمارے کارکنان نے اس کو یہ سب کرتے دیکھ لیا تو اس نے کاغذ ہی پھاڑ ڈالا۔ یہ سارا نظام ایک مذاق ہے۔

پریتی مینن شرما نے ممبئی پولیس کمشنر، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس کو پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی پر ٹیگ کرتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں کہا، "آج پولیس کی بربریت ناقابل یقین ہے۔ ہم مودی کی ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلی کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے ہمیں گھسیٹ گھسیٹ کر مارا۔

عام آدمی پارٹی کے وارڈ صدر اسلم مرچنٹ نے کہا کہ پولیس انسپکٹرز کی پٹائی سے میں زخمی ہو گیا ہوں،۔ یہ دعویٰ پریتی مینن شرما نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت کو آدھی رات کو حراست میں لیا جاتا ہے کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ پریتی مینن نے پوچھا ہے اور ساتھ ہی وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس کو ٹیگ بھی کیا۔ پریتی مینن شرما کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، ممبئی پولیس کے ایکس میڈیا نے مزید معلومات بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ ایک یوزر نے پوچھا ہے کہ ممبئی پولیس کی طرف سے مار پیٹ کے بعد بھی اب مزید کچھ کہنا ہے؟

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں عاپ آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ یہ معلومات آپ مہاراشٹر کے نائب صدر دھننجے شندے نے ایکس میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details