اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: کانگریس کی دوسری فہرست جاری، 23 امیدواروں کے نام شامل - MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTIONS 2024

مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بیچ کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست جاری
کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست جاری (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 3:38 PM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اختلافات جاری ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے مانگی گئی سیٹوں پر اختلاف ہے۔ تاہم مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے اس کی تردید کرتے کہا کہ اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں ہے۔ یہ بھی کہا کہ ہفتہ کی شام تک اتفاق رائے ہو جائے گا۔

امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

جمعہ کی رات دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس دوسری فہرست میں 23 امیدواروں کو جگہ دی گئی ہے۔

کانگریس کے مہاراشٹر انچارج نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی آئندہ اسمبلی انتخابات ایک ساتھ لڑے گی اور آج تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دہلی میں کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے بعد چنیتھلا نے کہا کہ کانگریس کے بالا صاحب تھوراٹ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ہفتہ کو شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی ایس پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کریں گے۔

چنیتھلا نے پہلے کہا تھا کہ مہاراشٹر مہا وکاس اگھاڑی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ گرینڈ الائنس میں ہے۔ ہم ساتھ ہیں اور ایک فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔ مہاوتی میں کافی مسئلہ ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ ہم کچھ سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہمیں جو سیٹیں ملی ہیں ہم نے او بی سی (امیدواروں) کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم وی اے کی حلیف سماج وادی پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے اتحاد سے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے سربراہ ابو اعظمی نے مہا وکاس اگھاڑی کو سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کو پانچ سیٹیں نہیں دی گئیں تو وہ 25 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی پہلی فہرست جاری، 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ابو اعظمی نے کہا کہ میں نے پانچ سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ مجھے ان کے لیے یہ پانچ سیٹیں ملنی چاہئیں۔ میں نہیں چاہتا کہ ووٹ تقسیم ہوں۔ ہم ووٹوں کی خاطر ایم وی اے میں دراڑ نہیں ڈالنا چاہتے۔ اگر وہ ہمیں سیٹیں نہیں دیتے تو پارٹی 25 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہونے والے ہیں۔ تمام 288 حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 105 سیٹیں جیتی ہیں، شیوسینا نے 56 اور کانگریس نے 44 سیٹیں جیتی ہیں۔ 2014 میں بی جے پی نے 122، شیوسینا نے 63 اور کانگریس نے 42 سیٹیں جیتی تھیں۔

مزید پڑھیں:

مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم پر مفاہمت، ادھو ٹھاکرے نے جاری کی پہلی فہرست

مہاراشٹر میں 20 نومبر، جھارکھنڈ میں 13 اور 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details