نئی دہلی: کانگریس 11 مارچ کو ہونے والی سی ای سی میٹنگ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے سیٹوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، دہلی اور لکشدیپ کی پارلیمانی سیٹوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ۔ "ہمارے پاس پارلیمانی امیدواروں کے حوالے سے پہلی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ ہم نے کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، دہلی اور لکشدیپ سے سیٹوں کو حتمی شکل دی ہے، رسمی اعلان بہت جلد کیا جائے گا،"
دریں اثنا، دہلی میں 11 مارچ کو ہونے والی پارٹی کی دوسری الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ پر بحث کی جائے گی۔ جمعرات کو، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے لیے پارٹی ہیڈکوارٹر میں تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں آدھی رات کے قریب نشستوں کو حتمی شکل دی گئی۔