اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنجے سنگھ کی طرح سبھی گرفتار لیڈر ہونگے رہا: اکھلیش یادو - Akhilesh Yadav

سماجوادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے عام آدمی پارٹی (عاپ) لیڈر سنجے سنگھ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اشارے پر ای ڈی اور سی بی آئی کے بہانے گرفتار کئے جارہے اپوزیشن کے سبھی لیڈروں کو دھیرے۔ دھیرے عدالتیں رہا کردیں گی۔

Akhilesh Yadav
سنجے سنگھ کی طرح سبھی گرفتار لیڈر ہونگے رہا: اکھلیش یادو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 10:52 PM IST

لکھنؤ: قنوج میں پارٹی کارکن سمیلن سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے منگل کو عاپ ایم پی سنجے سنگھ کو ضمانت دئیے جانے کے سوال پر کہا'مجھے امید ہے کہ دھیرے دھیرے اس ملک کی عدالت سب کو رہا کر دے گی اور جیت سچ کی ہوگی۔ بی جے پی نے ای۔ ڈی، سی بی آئی اور سرکاری ایجنسیوں کا ڈر دکھا کر اور دباؤ بنا کر چندہ وصولی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت انڈیا اتحاد سے گھبرائی ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈروں پر فرضی مقدے لگا کر بدنام کیا جارہا ہے۔ ہم سبھی کو عدالت سے امید ہے۔ عدالت سچ کا ساتھ دے گی۔ دھیرے دھیرے سبھی لیڈر چھوٹ جائیں گے۔ بی جے پی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین، ایس پی جنرل سکریٹری محمد اعظم خان اور ان کے کنبے اور ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے۔ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے انتقام کے جذبے سے ان لیڈروں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔ اس بار لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی ناانصافی اور جھوٹے مقدمات کے خلاف ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن بی جے پی کی چندہ وصولی، بڑھی مہنگائی، بے روزگار کے خلاف ہوگا۔ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی شباب پر ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈر دکھا کر وصولی کی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ڈر دکھا کر الکٹورل بانڈ کے نام پر تمام کمپنیوں سے وصولی کی۔ کسی سے ایک ہزار کروڑ روپئے تو کسی سے پانچ سو کروڑ روپئے تو کسی سے 400 کروڑ روپئے کی وصولی کی۔

یہی نہیں بی جے پی کے لوگوں نے کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی سے بھی چندہ وصول لیا۔ وصولی کا انکشاف ہوا تو دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت نے اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرایا۔

یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے بدعنوانی اور لوٹ کے نئے نئے طریقے تلاش کئے ہیں۔ اس حکومت میں 10مسابقہ جاتی امتحانات کے پیپر لیک ہوئے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے مسابقہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوان کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی کی نیت نوکری دینے کی نہیں ہے۔

انہوں نے کہ اکہ بی جے پی حکومت نے قنوج سمیت ریاست کی ترقی روک دی ہے۔ سماج وادی حکومت میں ہوئے ترقیاتی کاموں کو روک دیا جس سے قنوج کی پہچان عطر اور ترقی کے لئے ہورہی تھی۔اسے اب بی جے پی ایم پی کے کرتوتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بی جے پی لیڈر نے لودھی سماج کے افراد کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ لودھی سماج کو پیسہ دے کر ووٹ لیا۔ یہی بی جے پی کا کردار ہے۔ بی جے پی عوام سے ووٹ لیتی ہے اور پھر توہین کرتی ہے۔بی جے پی کو ترقیاتی کاموں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ بی جے پی صرف ووٹ کی سیاست کرتی ہے۔ قنوج کی عوام سب سمجھے چکے ہیں۔ اس بار لوک سبھا الیکشن میں قنوج سے سماج وادی پارٹی کا تاریخی جیت ہوگی۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ پولیس حراست میں اموات ہورہی ہیں۔ فرضی انکاونٹر دکھا کر قتل ہورہے ہیں۔ جیلوں میں قتل ہورہے ہیں۔ علاج نہ ملنے پر لوگوں کی اسپتالوں میں جان جارہی ہے۔ عوام لوک سبھا الیکشن میں ان مسائل کو لے کر بی جےپی حکومت کے خلاف ووٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکھلیش یاد ونے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے۔ ہر طبقہ پریشان ہے، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ دس سال میں بی جےپی حکومت نے ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ کسانوں، نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ بی جےپی دنیا ہی نہیں ، سنسار کی سب سے جھوٹی پارٹی ہے۔بی جے پی جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ اس پر کوئی بھروسہ نہیں کرت اہے۔ بی جےپی جمہوریت کو ختم کررہی ہے۔ عوام بی جےپی سے ناراض ہیں۔ لوک سبھا میں ہرانے کے لئے ووٹ کریں گے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details