الہٰ آباد:یوپی کے غازی پور سے سماج وادی سے ممبر آف پارلیمنٹ افضال انصاری کو الہٰ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت کی طرف سے سنائی گئی چار سال کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال اپریل میں غازی پور کورٹ کی جانب سے کرشنا نند رائے قتل کیس میں درج گینگسٹر کیس میں افضال کو چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
پارلیمنٹ کی رکنیت کو کوئی خطرہ نہیں:
الہٰ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی یہ طے پایا ہے کہ افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت اب برقرار رہے گی۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ 4 جولائی کو محفوظ رکھا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ افضال انصاری کو گینگسٹر کیس میں گزشتہ سال 29 اپریل 2023 کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ افضال انصاری کو جیل جانا پڑا کیونکہ انہیں 4 سال کی سزا ہوئی اور ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگانے کے باعث افضال کی رکنیت بحال کردی گئی۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں افضال انصاری نے غازی پور سے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت گئے۔