بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی حکومت کیرالہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ وایناڈ کے متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ " وایناڈ میں ہونے والی المناک لینڈ سلائیڈ کی روشنی میں، میں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنرائی وجین کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کرناٹک مل کر متاثرین کے لیے 100 مکانات تعمیر کرے گا اور امید بحال کریں گے۔"
کیرالہ کے وایناڈ میں تلاش اور بچاؤ آپریشن ہفتہ کو لگاتار پانچویں دن میں داخل ہوا کیونکہ اب بھی کئی لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ 30 جولائی کو وائناد کے چورلمالا اور منڈکئی میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ تک 308 جن میں 87 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ اب تک 212 لاشوں اور 140 لاشوں پر پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا اور 148 لاشوں کی شناخت لواحقین نے کی۔
حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ زمین کھسکنے کے بعد کیرالہ کے وایناڈ کے چورلمالا اور منڈکائی علاقوں میں متعدد مقامات پر بچاؤ اور راحت کی کارروائیوں کے لیے 78 بحریہ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔