بنگلورو: بنگلورو پولیس نے سوشل سائٹ ایکس پر قابل اعتراض پوسٹ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا، پارٹی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ اور کرناٹک کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نڈا، امت مالویہ اور وجیندرا کو بنگلورو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ چار مئی کو کرناٹک بی جے پی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک متنازع پوسٹ کی گئی تھی۔ کے پی سی سی کے میڈیا اور کمیونیکیشن ہیڈ رمیش نے اس متنازع پوسٹ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے کو لے کر بنگلورو کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
- متنازع اعتراض پوسٹ میں کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر پوسٹ کے گئے مذکورہ ویڈیو میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے انیمیٹڈ کردار دکھائے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں کانگریس کو مبینہ طور پر ریزرویشن کی سیاست میں مسلمانوں کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کرناٹک بی جے پی کی طرف سے پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو میں راہل گاندھی اور سی ایم سدارامیا کو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سے زیادہ مسلمانوں کو دولت فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
- پولیس نے جاری کیا نوٹس