اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این ڈی اے اتحادی جے ڈی (یو) اور ٹی ڈی پی نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کی، کہا، اس سے شفافیت آئے گی - JDU TDP Support Waqf Amendment Bill - JDU TDP SUPPORT WAQF AMENDMENT BILL

این ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعتوں جنتا دل (یونائٹیڈ) اور تلگو دیشم پارٹی نے وقف ترمیمی ایکٹ 2024 کی حمایت کی ہے۔ ان جماعتوں کے مطابق اس بل کا مقصد مسجدوں میں مداخلت نہیں ہے بلکہ وقف بورڈ کے کام کاج میں شفافیت لانا ہے۔

مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ
مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ (Grab Image Sansad TV)

By PTI

Published : Aug 8, 2024, 5:17 PM IST

نئی دہلی:این ڈی اے کے اتحادیوں جے ڈی (یو) اور ٹی ڈی پی نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد وقف بورڈ کے کام کاج میں شفافیت لانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ، اس کا مقصد مساجد میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں ہے۔

جے ڈی یو نے کیا کہا؟

لوک سبھا میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ 'للن' نے زور دے کر کہا کہ یہ بل مسلم مخالف نہیں ہے۔ بل کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، کئی ارکان اس کی مخالفت میں آواز اٹھا رہے ہیں جیسے وقف بورڈ قانون میں ترمیم مسلم مخالف ہے، یہ کیسے مسلم مخالف ہے‘‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ، "یہاں ایودھیا کی مثال دی جا رہی ہے، کیا آپ مندر اور ایک ادارے میں فرق نہیں کر سکتے؟ یہ مساجد میں مداخلت کی کوشش نہیں ہے۔ یہ قانون ادارے کے لیے ہے، اسے شفاف بنانے کے لیے" ۔

انہوں نے کہا، "وقف بورڈ کی تشکیل کیسے ہوئی؟ یہ ایک قانون کے ذریعے ہوا تھا۔ قانون کے ذریعے قائم ہونے والا کوئی بھی ادارہ خود مختار ہو جاتا ہے۔ حکومت کو شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے قانون لانے کا حق ہے،" انہوں نے کہا۔ اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کوئی فرقہ وارانہ تقسیم نہیں ہے، وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں‘‘۔

1984 کے سکھ مخالف فسادات پر کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ ’’ہزاروں سکھوں کو کس نے مارا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بل آنا چاہئے اور شفافیت لانی چاہئے۔

ٹی ڈی پی نے بل کی حمایت کی:

ٹی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ جی ایم ہریش بالیوگی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر بل پارلیمانی پینل کو بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس تشویش کے ساتھ ہوں، جس کے ساتھ حکومت نے یہ بل لایا ہے۔ عطیہ دہندگان کے مقصد کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جب مقصد اور طاقت کا غلط استعمال ہوتا ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اصلاحات لائے اور نظام میں شفافیت متعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے اس مقصد کو منظم اور ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ بل لایا گیا ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹی ڈی پی ایم پی نے کہا، "ہمیں یقین ہے کہ رجسٹریشن سے ملک کے غریب مسلمانوں اور خواتین کو مدد ملے گی، اور شفافیت آئے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اگر بل کو مزید مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کے پینل کو بھیجا جاتا ہے تو ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا، "اگر غلط فہمی کو دور کرنے، غلط معلومات بھیجی جا رہی ہیں، اور بل کے مقصد کو آگاہ کرنے کے لیے وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، تو ہمیں اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔"

وقف بورڈ کو چلانے والے قانون میں ترمیم کا بل وقف ایکٹ 1995 میں دور رس تبدیلیوں کی تجویز پیش کرتا ہے جس میں ایسے اداروں میں مسلم خواتین اور غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ وقف (ترمیمی) بل کا مقصد بھی ایکٹ کا نام بدل کر یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 1995 رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details