نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جولائی کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو ہوگا توقع ہے کہ مودی روسی صدر پوتن سے مختلف امور پر بات کریں گے۔ روس کے دورے کے بعد پی ایم مودی 9 اور 10 جولائی کو آسٹریا بھی جائیں گے۔ معلومات کے مطابق 41 سال کے بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریا کا دورہ ہوگا۔
آپ کو بتا دیں، آسٹریا کے چانسلر نے بھارتی وزیر اعظم کو مدعو کیا تھا جس کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہاں کردی اور اب ان کا یہ تاریخی دورہ ہوگا۔ معلومات دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ اس دوران وہ آسٹریا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بھی بات کریں گے۔
ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1955 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 اور 1983 میں اس ملک کے دورے کئے تھے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری اور سفیر پون کپور نے کہا کہ آسٹریا کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے اور مضبوط رہے ہیں۔ اور پی ایم مودی کے دورہ آسٹریا کے بعد امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور بہتر ہونگے۔
پون کپور نے مذید کہا کہ اس دورے سے ہماری توجہ جدت اور ٹیکنالوجی پر زیادہ ہوگی۔ نومبر 1999 میں، اس وقت کے ہندوستانی صدر کے آر نارائنن آسٹریا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا، اس کے بعد 2011 میں سابق صدر پرتیبھا پاٹل نے بھی آسٹریا کا دورہ کیا۔