چنڈی گڑھ/چرکھی دادری: ملک میں گائے کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ جاری زیادتی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی ریاست سے شرپسند گؤ رکشکوں کے ذریعہ مسلمانوں کو زد و کوب کرنے اور قتل کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ کا ہے جہاں ایک مسلم مزدور کو گائے کا گوشت کھانے کے شک میں شرپسند گؤرکشکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں سات شرپسند گؤرکشکوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر مغربی بنگال کے ایک مہاجر مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صابر ملک کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔ افسر نے بتایا کہ ملزمین کو شک تھا کہ مقتول نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔
ہریانہ میں مہاجر مزدور کا قتل: