حیدرآباد: ہم جب بھی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے جاتے ہیں تو وہاں پر موجود ہم کو میٹر پر 00.00 دکھا کر پٹرول ڈالتے ہیں مگر وہ لوگ ہمیں کم پٹرول کم دیتے ہیں۔ کیوں کہ ہم کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ کیا ہوا ہے۔ آپ بھی اپنی گاڑی میں پیٹرول بھریں اور اس اعتماد کے ساتھ چلے جائیں کہ آپ کے ساتھ کوئی گیم نہیں ہوا ہے مگر آپ کے ساتھ بھی دھوکہ ہو سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک خاص چال کے ذریعے آپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہی دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ اسے جمپ ٹِرک (jump trick ) کہتے ہیں۔ یہ ٹرک کیسے کام کرتی ہے آئیے جانتے ہیں۔
یہ اس طرح محسوس ہوتا ہے:
جمپ ٹرک میں، پہلے آپ کو پیٹرول میٹر میں 00.00 دکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی میں پیٹرول بھرنا شروع کردیا جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ ہم نے جتنا پٹرول ڈالنے کے لئے کہا تھا اس نے ڈال دیا ہے۔ کیونکہ آپ نے خوڈ میٹر پر 00.00 دیکھا تھا۔ مگر آپ کو معلوم ہی نہیں ہو کہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہو چکا ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس چال کو پکڑنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ پیٹرول میٹر پر گہری نظر رکھی جائے۔ اگر پیٹرول میٹر ابتدائی 1,2,3 تک کوئی نمبر نہیں دکھاتا ہے، مشین براہ راست نمبر 5,6،7,8,9 وغیرہ تک پہنچ جاتی ہے تو سمجھ لیں کہ یہ چال آپ کے ساتھ بھی کام کر گئی ہے۔ اس چال سے آپ کا پٹرول کم ہو جاتا ہے۔ آپ پیٹرول کے معائنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
پٹرول کم دینے کے 8 طریقے
پٹرول پر دھیان دیں باتوں میں نہ الجھیں:
یہ پیٹرول کم کرنے کی سب سے خاص چال ہے۔ اس میں پیٹرول فلر آپ کو دوسری چیزوں کے بارے میں بات کرنے میں اتنا مصروف رکھتا ہے کہ آپ کی آنکھیں میٹر کو دیکھ نہیں پاتی ہیں۔ اس کے بعد وہ میٹر کو آگے بڑھاتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ نے 150 روپے کا پیٹرول بھرنے کو کہا ہے، تو اگر آپ سے پہلے کسی نے 50 روپے کا پیٹرول بھروایا ہے، تو وہ 50 روپئے کے اوپر میٹر چلائے گا۔ اس طرح سے آپ کو 150 مشین دکھائے گی مگر اس نے ڈالا ہے صرف 100 روپئے کا پٹرول اور آپ کو 50 روپئے کا نقصان ہوجاتا ہے۔ مگر اس بات کا آپ کو علم ہی نہیں ہو پاتا ہے۔
گاڑی میں بیٹھ کر پٹرول نہ بھروائیں، میٹر پر نظر رکھیں:
اکثر لوگ جو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پیٹرول بھروا لیتے ہیں وہ سافٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں۔ ایسے کار سوار مالک آسانی سے پٹرول پمپ والوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میٹر میں 00.00 ہے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔
اگر مشین رُک رُک کے چلے تو الرٹ ہوجائیں: