سوائی مادھوپور:ضلع کے باونلی علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ میں خاندان کے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
دراصل یہ خاندان مندر کے درشن کے لیے سیکر سے رنتھمبور جا رہا تھا۔ اسی دوران ان کی کار بناس پل سے ٹھیک پہلے ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اطلاع کے بعد باونلی تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد زخمیوں کو سی ایچ سی باؤنلی لایا گیا، جہاں 6 لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ دو زخمی بچوں کو بونلی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔