نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس کے بعد کیجریوال اب نچلی عدالتوں میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران ای ڈی نے سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ دینے سے پہلے ہمارا موقف بھی سنا جانا چاہیے۔
سی ایم کیجریوال نے ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے معاملے میں ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ترویدی کی خصوصی بنچ نے فوری طور پر درخواست کی سماعت کی۔ لیکن یہ معاملہ ایک دوسری عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کیجریوال نے اپنی درخواست واپس لے لی۔
- اروند کیجریوال کی پیشی 2.30 بجے