اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع - Last date depositing installment - LAST DATE DEPOSITING INSTALLMENT

Haj 2024 حج کمیٹی آف انڈیا ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک حج اخرجات کی تیسری قسط جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے فوری تیسری اور آخری قسط جمع کرنے کی گذارش کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 7:53 PM IST

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخرجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی ای آر نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024 سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آپ فیصلے میں جلدی کریں اور مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط قائم کر یں اور کسی بھی پروپیگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details