سلی گڑی:کنچنجنگا ایکسپریس پیر کی صبح ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس ٹرین ایک مال گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے اور کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ تازہ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ سلی گڑی سے متصل پھانسیوا بلاک کے گھوشپوکور علاقے میں پیش آیا۔ اسی پٹری پر پیچھے سے آ رہی مال گاڑی کنچنجنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق مال ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کر دیا۔
ریلوے کے وزیر اشونی وشنو جائے حادثہ پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کمنٹ کا جواب نہیں دیں گے اور نہ ہی یہ سیاست کرنے کا وقت ہے۔ ویشنو نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو پی ایم نیشنل رلیف فنڈ (PMNRF) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ مغربی بنگال ٹرین حادثے پر، ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ متاثرین کو مزید ایکس گریشیا فراہم کیا جائے گا۔ یہ معاوضہ موت کی صورت میں 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے 2.5 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50,000 روپے ہے۔