ETV Bharat / state

بہار میں خوبصورت سانب موک وائپر نمودار، اسے جھوٹا سانپ کیوں کہا جاتا ہے، جانیے خصوصیات - MOCK VIPER SNAKE IN BIHAR

موک وائپر یعنی جھوٹا سانپ نارنگی رنگ کا ایک خوبصورت سانپ ہے جس کی لمبائی دو فٹ تک ہوتی ہے۔

موک وائپر سانب
موک وائپر سانب (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2025, 2:19 PM IST

بگہا: کیا آپ نے کبھی کوئی جھوٹا سانپ دیکھا ہے؟ شاید آپ کا جواب نفی میں ہو، کیونکہ بھلے ہی یہ سانپ ایشیا میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے لیکن اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ریاست بہار کے بگہا میں والمیکی ٹائیگر ریزرو میں سانپوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان میں سے ایک خوبصورت سانپ موک وائپر دیکھا گیا۔ اس کا غصہ دیکھ کر کوئی بھی ڈر جائے۔

موک وائپر سانب (Etv Bharat)

موک وائپر سانپ

وائپر نسل کے اس سانپ کو جھوٹا یا فریبی سانپ کہا جاتا ہے۔ یہ سانب بگہا کے والمیکی ٹائیگر ریزرو میں بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن شاذ و نادر ہی نمودار ہوتے ہیں۔ والمیکی ٹائیگر ریزرو میں سانپوں کی تقریباً 45 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے کئی انتہائی زہریلے اور خطرناک ہیں جب کہ کئی خطرناک نظر آنے کے باوجود زہریلے نہیں ہیں۔

جھوٹا سانپ کبھی کبھی نظر آتا ہے

بہت سے سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔ ان کے کاٹنے سے کسی کی موت نہیں ہوتی، البتہ متاثرہ شخص کو الٹی ہو سکتی ہے یا چکر آ سکتا ہے۔ جھوٹا سانپ اسی نوعیت کا ایک سانپ ہے جسے حال ہی میں والمیکی ٹائیگر ریزرو کے جنگلاتی علاقے کے بساہ میں دیکھا گیا، جو بہت زیادہ ہونے کے باوجود کم ہی نظر آتا ہے۔

رنگ نارنگی اور لمبائی دو فٹ تک

یہ سانپ دیکھنے میں دوسرے وائپر سانپوں سے ملتا جلتا ہے لیکن پھرتیلا ہونے کے باوجود یہ مہلک یا زہریلا نہیں ہوتا۔ جنگلی حیات کے ماہر وی ڈی سنجو کا کہنا ہے کہ موک وائپر نارنجی رنگ کا ایک خوبصورت سانپ ہے جس کی لمبائی دو فٹ تک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر پَروں کے تشک سانپ ہوا میں کیسے اڑتا ہے؟ جانیے حقیقت

جنگلی حیات کے ماہر وی ڈی سنجو کہ "یہ جنگل اور جھاڑیوں میں رہنا پسند کرتا ہے۔ یہ جنگل سے شاذ و نادر ہی باہر آتا ہے۔ والمیکی ٹائیگر ریزرو میں کئی اقسام کے وائپر سانپ پائے جاتے ہیں۔ ان میں رسل وائپر، ناک والے وائپر، پٹ وائپر شامل ہیں جو کہ انتہائی زہریلے ہوتے ہیں۔ موک وائپر زہریلا تو نہیں ہوتا لیکن حملہ بہت تیزی سے کرتا ہے۔"

موک وائپر کو جھوٹا سانپ کیوں کہا جاتا ہے؟

نیچر انوائرمنٹ وائلڈ لائف سوسائٹی (نیوز) کے پروجیکٹ مینیجر ابھیشیک کا کہنا ہے کہ یہ سانپ ایشیا میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ یہ والمیکی ٹائیگر ریزرو میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ شاذ و نادر ہی نمودار ہوتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دھوکا دینے میں بہت ماہر ہوتا ہے،۔ اسے جھوٹا سانپ اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر زہریلے اور خطرناک وائپر سانپوں کی طرح ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے اور خود کو اتنا ہی خطرناک دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

پروجیکٹ مینیجر، ابھیشیک نے کہا کہ "لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ زہریلا سانپ نہیں ہے۔ ان کے سر کے اوپر ایک مخصوص Y کا نشان ہوتا ہے۔ یہ سانپ اپنے دفاع کے لیے انتہائی زہریلے سانپوں کی نقل کرتا ہے۔"

مزید پڑھیں: سانپ کے ڈسنے کی صورت میں زہر کو چوس کر نکالنے کی کوشش نہ کریں ورنہ ہو جائے گی گڑبڑ

ملیے سانپوں کے دوست عادل مرزا سے، ڈسکوری دیکھ کر سیکھ لیا سانپ پکڑنے کا ہنر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.