گاندربل: کولگام میں بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے سابقہ فوجی کے خلاف یکجہتی اور مذمت کو ظاہر کرتے ہوئے گاندربل میں مقامی لوگوں نے ایک کینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام کیا مارچ میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے تھے۔ جن پر بے گناہوں کے قتل عام کو بند اور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے درج تھے۔
مارچ میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں اور یہاں کے لوگ جموں کشمیر میں امن و امان چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے دم توڑ دیا، بیوی اور بیٹی کی حالت مستحکم
واضح رہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کی دوپہر جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ریٹائرڈ فوجی پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں فوجی جوان سمیت اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ تاہم فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت واقع ہو گئی ۔لیکن اس کی بیوی اور بیٹی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔