اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک، پولیس اہلکار زخمی - MILITANTS KILLED IN DODA

خطہ پیر پنچال کے ڈوڈہ ضلع میں بدھ کی صبح شروع ہوئے تصادم میں اب تک تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں انکاؤنٹر شروع
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں انکاؤنٹر شروع (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 11:23 AM IST

ڈوڈہ (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم (انکاؤنٹر) میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ گولیوں کا یہ تصادم ضلع کے گندوہ علاقے میں ٹوٹا ٹاپ نامی علاقے کے سینو جنگلات میں شروع ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر انکاؤنٹر شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’تصادم جاری ہے، اور انکاؤنٹر ختم ہونے کے بعد ہی مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔‘‘ قبل ازیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں کشمیر پولیس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران چھپے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تصادم میں تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا شبہ ہے، تاہم ابھی تک آفیشلز نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ سینو جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے بعد 12 جون سے حفاظتی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا، آج دوبارہ آمنا سامنا ہونے کے بعد انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ آج کا یہ انکاؤنٹر ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کئی پاکستانی مندوبین پر مشتمل 40 رکنی وفد خطے میں پن بجلی کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے لیے خطہ چناب میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انکاونٹر میں ہلاک عسکریت پسند کےلئے دعا کرنا جرم نہیں: ہماچل پردیش ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ - Himachal high court verdict

ABOUT THE AUTHOR

...view details