اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 12:56 PM IST

Updated : Mar 15, 2024, 1:04 PM IST

ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن 16 مارچ کو لوک سبھا، اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا

Lok Sabha Elections 2024 الیکشن کمیشن آف انڈیا ہفتہ کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا ہفتہ کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔

پول پینل نے ایکس پر ایک مختصر بیان شائع کیا اور کہا کہ چار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا - جو ایک ہی وقت میں منعقد ہونے والے ہیں۔ اپریل/مئی میں جن چار ریاستوں میں ووٹنگ متوقع ہے وہ ہیں اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور سکم ہیں۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر، ہریانہ، اور جھارکھنڈ بھی اس سال کے آخر میں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے ساتھ آج ہی چارج سنبھالنے والے الیکشن کمشنر گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ اسے الیکشن کمیشن کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات سات سے آٹھ مرحلوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو نئے الیکشن کمشنروں کی تقرری کے بعد آج انہوں نے چارج سنبھال لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعہ کی صبح دونوں الیکشن کمشنروں گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کا کمیشن کے نئی دہلی میں واقع ہیڈ آفس میں خیرمقدم کیا۔ ان دونوں کے چارج سنبھالنے کے بعد آج تقریباً گیارہ بجے الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 15, 2024, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details