ممبئی: ممبئی اور آس پاس کے اضلاع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے بدھ کو ممبئی ہوائی اڈے سے دو پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔
ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مختلف ایئر لائنز کی سات پروازوں کو لینڈنگ کلیئرنس ملنے سے پہلے رات 8.09 بجے تک چکر لگانا پڑا۔ جن دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا ان میں انڈیگو کی ایک فلائٹ بھی شامل تھی، جس نے شروع میں ایک چکر لگایا، لیکن بعد میں اسے احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
ممبئی شہر میں بدھ کی دوپہر سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں اور ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ کئی مقامات پر طویل ٹریفک جام کی بھی اطلاعات ہیں۔