بھونیشور:ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے منگل کو اوڈیشہ کے ساحل سے چاندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے ایک موبائل آرٹیکولیٹڈ لانچر سے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل (LRLACM) کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کیا۔
جانچ کے دوران، تمام ذیلی نظاموں نے حسب توقع کارکردگی دکھائی اور مشن کے بنیادی مقصد کو پورا کیا۔ متعدد رینج کے سینسر جیسے ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی ٹی آر کی طرف سے مختلف مقامات پر تعینات ٹیلی میٹری نے میزائل کی کارکردگی کی نگرانی کی تاکہ پرواز کے راستے کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔
مختلف جنگی صلاحیتیں:
میزائل نے پوائنٹ نیویگیشن کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ راستے کی پیروی کی اور مختلف اونچائیوں اور رفتار پر پرواز کرتے ہوئے مختلف جنگی صلاحتیوں کو انجام دینے کی اپنی خصوصیت کا مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ میزائل میں جدید ایویونکس اور سافٹ ویئر بھی نصب ہے تاکہ بہتر اور قابل اعتماد کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔