حیدر آباد (نیوز ڈیسک):ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایم ایم عبداللہ نے منگل کو راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر کو ایک خط لکھ کر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے پارلیمنٹ کمپلیکس کے ان کے دورے کے دوران ان سے پوچھ گچھ کرنے کی شکایت کی۔ نائب صدر کو لکھے گئے خط میں عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا 2:40 بجے جب وہ پارلیمنٹ ہاؤس اسٹیٹ میں داخل ہوئے تو انہیں سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور ان سے ’’پارلیمنٹ دورے کے مقصد‘‘ کے بارے میں پوچھنے لگے۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ احاطے کے اندر کس مقصد سے جا رہے تھے۔
خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کے اس رویے سے حیران ہوں، جنہوں نے پارلیمنٹ کے میرے دورے کے مقصد پر مجھ سے سوال کیا، ایک ایسی جگہ جہاں میں لوگوں اور ریاست تمل ناڈو کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہوں۔ اس طرح کی بدتمیزی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی جب پی ایس ایس سیکورٹی کا انچارج تھا۔‘‘