نئی دہلی: ذرائع کے مطابق دہلی پولیس ٹیم آتشی کی رہائش گاہ پر پہنچی تو وہ گھر پر نہیں تھیں۔ اس سے ایک دن پہلے کرائم برانچ کے افسران نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں پانچ گھنٹے بعد نوٹس دیا۔ جس میں ان سے تین دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا۔ پولیس نے ان سے ان عآپ ایم ایل اے کے ناموں کا انکشاف کرنے کو بھی کہا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔
سی ایم کیجریوال نے 'ایکس' پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے نوٹس دینے کے لئے بھیجے گئے پولیس افسران کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا فرض دہلی میں جرائم کو روکنا ہے، لیکن انہیں ڈرامے کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ جرائم دہلی میں بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'مجھے کرائم برانچ کے اس پولیس افسر سے ہمدردی ہے۔ ان کی غلطی کیا ہے؟ ان کا کام دہلی میں جرائم کو روکنا ہے، لیکن جرائم کو روکنے کے بجائے اس طرح کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دہلی میں جرائم اتنے بڑھ رہے ہیں۔