نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے۔ آج بھی انہیں عدالت سے راحت نہیں ملی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ آج ان کی عدالتی حراست ختم ہو رہی تھی۔
دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے متعلقہ سی بی آئی کیس میں الزامات پر سمایت کو 30 مئی تک ملتوی کر دیا۔معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ منیش سسودیا اور زیر حراست دیگر ملزمان کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جیل سے پیش کیا گیا۔
گزشتہ 7 مئی کو عدالت نے سی بی آئی سے متعلق معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ 24 اپریل کو عدالت نے انہیں 7 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ 12 اپریل کو عدالت نے انہیں 24 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔