اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی حکومت میں چندہ دینے والوں کا سمان، اناج دینے والوں کا اپمان: کانگریس - Congress - CONGRESS

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی ہے: عطیہ کرنے والوں کا احترام کرو، خوراک دینے والوں کی توہین کرو۔

مودی حکومت میں چندہ دینے والوں کا سمان، اناج دینے والوں کا اپمان: کانگریس
مودی حکومت میں چندہ دینے والوں کا سمان، اناج دینے والوں کا اپمان: کانگریس

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 10:44 PM IST

نئی دہلی:کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کی پالیسی پرائیویٹ کمپنیوں کو فروغ دینے کی بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان کا استعمال کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج چندہ دینے والوں کا سمان اور اناج دینے والوں کا اپمان ہوتا ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو کہا کہ ہمارے نوجوان دوستوں نے صرف پانچ لائنوں کا کمپیوٹر کوڈ لکھا ہے، جس کے ذریعے صرف 15 سیکنڈ میں سپریم کورٹ کی جانب سے مانگے گئے انتخابی بانڈز سے متعلق تمام معلومات ہمارے سامنے آ جائیں گی۔

رمیش نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے یہ معلومات فراہم کرنے کے لیے 30 جون تک کا وقت مانگا تھا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت یہ معلومات نہیں دینا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نجی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہے، ہم بھی نجی سرمایہ کاری کے حق میں ہیں۔ نجی سرمایہ کاری کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے، لیکن مودی حکومت نے صرف انتخابی بانڈز کے ذریعے نجی کمپنیوں کا استعمال کیا ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی ہے: عطیہ کرنے والوں کا احترام کرو، خوراک دینے والوں کی توہین کرو۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے گھوٹالے کے چار طریقے تھے، چندہ دیں کاروبار کریں، پیسے بٹوریں، ٹھیکے لیں رشوت دیں، شیل کمپنی بنائیں اور چندہ دیتے رہیں۔ رمیش نے کہا کہ پی ایم مودی فصل کی کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ نہیں دینا چاہتے لیکن انہوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رشوت خوری کو قانونی درجہ دے دیا۔

اخبارات انتخابی بانڈز سے متعلق ہمارے اشتہار کو چھاپنے کے لیے تیار نہیں: جے رام رمیش

کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نے انتخابی بانڈز سے بی جے پی کی کمائی پر ایک اشتہار تیار کیا اور اسے مسلسل دوسرے دن اخبارات کو بھیجا، لیکن چند اخبارات کے علاوہ کسی نے اسے شائع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ "آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔ ہم ان لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے چھاپنے کا حوصلہ دکھایا۔" اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ "دنیا کا سب سے بڑا چندہ وصولی کا ریکیٹ، چندہ دو، دھندہ لو، بی جے پی نے 2 جنوری 2018 سے 15 فروری 2024 تک الیکٹورل بانڈز سے 82 ارب روپے سے زیادہ وصول کیے ہیں"۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details