کانپور، یوپی:بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور میں داخل ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ پر سڑکوں کے کنارے جم غفیر راہل گاندھی کا استقبال کر رہا ہے۔ راہل گاندھی کانپور کی کئی سڑکوں پر روڈ شو کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ بھیڑ میں موجود راہل گاندھی نے اپنے ایک مداح کو جو چھوٹا بچہ تھا اسے اپنے پاس بلا کر گلے لگایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔ راہل گاندھی کے استقبال میں جم غفیر نے نعرے لگائے اور محبت کی دکان کے سفیر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:
کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور پہونچی، راہل گاندھی کا زبردست استقبال - Rahul Gandhi
Bharat Jodo Nyay Yatra in Kanpur: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج اناؤ سے کانپور پہنچی۔ کانگریس پارٹی اہلکاروں اور کارکنوں میں اس کے لیے جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے کانپور شہر کے مختلف مقامات پر ہورڈنگز اور بینرز لگائے گئے ہیں۔
Published : Feb 21, 2024, 1:01 PM IST
|Updated : Feb 21, 2024, 3:09 PM IST
کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اناؤ سے کانپور پہنچی، راہل گاندھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کانپور میں آج راہل گاندھی کا روڈ شو صبح نو بجے سے شروع ہونا تھا لیکن راہل گاندھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کانپور میں داخل ہوئے، راہل گاندھی کے استقبال میں شہر سے باہر ہی جم غفیر سڑکوں کے کنارے کافی پہلے سے موجود تھا۔ جیسے ہی راہل گاندھی کا قافلہ کانپور میں داخل ہو رہا تھا لوگوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ بھیڑ نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ راہل گاندھی کے استقبال کے لیے شہر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں ان کا قافلہ رينگتے ہوئے شہر میں داخل ہو رہا تھا۔ گھنٹہ گھر چوراہے پر راہل گاندھی عوام سے خطاب کریں گے۔