احمد آباد: انڈین کوسٹ گارڈ کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) دھرو اتوار کو گجرات کے پوربندر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سمیت تین اہلکار سوار تھے۔ اس حادثے میں تینوں افراد ہلاک ہو گئے نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ واقعہ پوربندر کے کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو میں پیش آیا۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے عہدیداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق طیارے میں دو پائلٹ اور تین دیگر افراد سوار تھے اور ان میں سے کوئی نہیں بچ سکا۔ انڈین کوسٹ گارڈ واقعے کی جانچ کر رہا ہے۔
بحیرہ عرب میں حالیہ ہنگامی لینڈنگ
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک ریسکیو آپریشن کے دوران بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ اس دوران اس ہیلی کاپٹر نے گجرات میں طوفانی سیزن کے دوران 67 لوگوں کی جانیں بچائی تھیں۔ اس وقت ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر طوفان کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک بحری جہاز کے قریب جا رہا تھا۔