اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئر انڈیا کے طیارے میں کارتوس برآمد، دبئی سے دہلی آیا تھا طیارہ، تفتیش میں پولیس مصروف - AMMUNITION CARTRIDGES IN FLIGHT

ایئر انڈیا کے طیارے میں کارتوس برآمد ہو ہے، جہاں تمام مسافر بحفاظت باہر اتار لیے گئے، معاملے کی شکایت درج کرائی گئی۔

AMMUNITION CARTRIDGES IN FLIGHT
ایئر انڈیا کے طیارے میں کارتوس برآمد (ETV Bharat File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 6:07 PM IST

نئی دہلی: دبئی سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کے طیارے AI916 کے نئی دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سیٹ کی جیب سے کارتوس ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے ہفتہ کو یہ بات کہی کہ یہ پرواز 27 اکتوبر کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر اترا، جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

اس کے بعد، مقررہ حفاظتی پروٹوکول کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے، ایئر انڈیا کی جانب سے ایئرپورٹ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ انہوں نے کہا، "27 اکتوبر 2024 کو دبئی سے دہلی اترنے کے بعد ہماری فلائٹ AI916 کی سیٹ کی جیب میں ایک کارتوس ملا تھا اور تمام مسافر بحفاظت اتر گئے تھے۔ ایئر انڈیا کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے، فوری طور پر ہوائی اڈے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔"

300 سے زائد دھمکیاں:

حال ہی میں بھارتی طیاروں اور ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم جگدیش اوئیکے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گزشتہ ماہ تقریباً 300 طیاروں کو بموں کی دھمکی دی گئی تھی۔ ناگپور کے پولس کمشنر رویندر سنگھل نے بتایا کہ ملزم جگدیش اوئیکے کو جمعہ کو ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔

دہشت گردی پر کتاب لکھی تھی:

جانکاری کے مطابق جگدیش اوئیکے گونڈیا ضلع کے مورگاؤں تعلقہ کے تاڈگاؤں کا رہنے والا ہے۔ تاہم وہ 2016 سے گونڈیا چھوڑ چکا تھا۔ اس نے گونڈیا میں اپنا مکان بھی بیچ دیا تھا۔ جگدیش اوئیکے اپنے والدین کے ساتھ بھی نہیں رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ جگدیش اوئیکے نے دہشت گردی پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ کتاب چونکہ متنازعہ بھی ہے اس لیے وہ پولیس کا نشانہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلورو سے ایودھیا اور گورکھپور آنے والے طیاروں میں بم رکھنے کی اطلاع، لکھنؤ کے بڑے ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی

ABOUT THE AUTHOR

...view details