راج ناندگاؤں: کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اسٹارتشہیرکارپرینکا گاندھی نے آج کہا کہ آئین ہمیں تمام حقوق دیتا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
پرینکا گاندھی گاؤں موہڑ میں کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں پانچ سال تک کانگریس کی حکومت رہی ہے، بھوپیش بگھیل نے بہت کام کیا ۔ کانگریس کی حکومت میں بے زمین لوگوں کو انصاف ملا، آنگن واڑی متاننوں کا اعزازیہ بڑھایا گیا، گوبر خریدا گیا۔ کانگریس حکومت کے دوران کسانوں کے قرضے معاف کیے گئے۔ دھان کی امدادی قیمت میں اضافہ، آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ کانگریس کی تمام اسکیموں کو بی جے پی حکومت نے روک دیا۔
آئین ہمیں تمام حقوق دیتا ہے، بی جے پی آئین کو بدلنا چاہتی ہے: پرینکا - BJP wants to change Constitution - BJP WANTS TO CHANGE CONSTITUTION
BJP wants to change Constitution پرینکا گاندھی گاؤں موہڑ میں کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
Published : Apr 21, 2024, 10:33 PM IST
|Updated : Apr 21, 2024, 10:47 PM IST
وہیں کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اور 10 سالوں میں 20 کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرانا تھا، لیکن اس دوران الٹے 12 کروڑ لوگوں کی نوکریاں چھین لیں مسڑ کھڑگے نے کہا ’’انتخابات کا سب سے بڑا معاملہ نوجوانوں کے لیے روزگار ہے مودی جی کی سینکڑوں ریلیوں میں آپ نے ان سے کبھی نہیں سنا کہ ان کی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں کتنی نوکریاں فراہم کی ہیں 10 سال میں 20 کروڑ نوکریاں دینی تھیں اس کے بجائے 12 کروڑ سے زائد نوکریاں چھین لی گئیں۔
یو این آئی