نئی دہلی: ذرائع کے مطابق بنگلورو میں کیفے میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات نیشنل قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی گئی ہے۔یکم مارچ کو مشرقی بنگلورو کے بروک فیلڈ میں واقع رامیشورم کیفے میں ایک دھماکے میں کم از کم نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کیپ، ماسک اور چشمہ پہنے ایک شخص اس معاملے کا کلیدی ملزم ہے اور ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس کے مطابق رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص ایک بیگ لے کر آیا تھا جس کے چہرے پر ماسک لگا ہوا تھا، آنکھوں پر سیاہ چشمہ اور سر پر کیپ تھی، اس نے بیگ میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے کیفے میں روا اڈلی کھائی تھی اور تھیلا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔