احمد آباد: گجرات کے احمد آباد کے صرافہ بازار مانک چوک میں سونے اور چاندی کے ایک تاجر کے ساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی ہو گئی۔ بدمعاش ٹھگوں نے 500-500 بنڈلوں میں 1.30 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ زیورات کے تاجر کو دیے اور 2 کلو 100 گرام سونا لے کر فرار ہو گئے۔
خبر کے مطابق، صرافہ تاجر میہول ٹھاکر کو ان کے جاننے والے پرشانت پٹیل، لکشمی جیولرز کے منیجر کا فون آیا تھا۔ انہوں نے ان اسے بتایا کہ وہ 2 کلو 100 گرام سونا خریدنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان 2100 گرام سونے کے لیے 1.60 کروڑ روپے کا سودا ہوا۔ خبر کے مطابق میہول کئی سالوں سے لکشمی جیولرس کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ جس کے بعد دھوکہ باز نے 500 روپے کے بنڈلوں میں 1.30 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ ان کے حوالے کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میہول ٹھاکر نے اپنے ملازم بھرت جوشی کو انگڈیا فرم کو 2100 گرام سونا پہنچانے کے لیے بھیجا تھا۔ جب بھرت جوشی وہاں پہنچے تو اس نے گنتی کی مشین ایک آدمی کو دی۔ دوسرے شخص نے بھرت جوشی سے سونا لیا اور تیسرے شخص نے بتایا کہ تھیلے میں 1.30 کروڑ روپے تھے اور باقی 30 لاکھ روپے دفتر سے سے لے کر آنا ہے۔