نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں عصمت دری کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، معلومات کے مطابق ملزم وکیل نے لڑکی کو نوکری دلانے کے بہانے عدالت کے چیمبر میں بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے دھمکیاں دیں۔
دہلی میں ایک لڑکی نے وکیل پر نوکری دلانے کے بہانے ریپ کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاملہ تیس ہزاری کورٹ کا ہے، خاتون کا الزام ہے کہ وکیل نے اسے تیس ہزاری کورٹ کے چیمبر میں بلایا اور زیادتی کی۔ پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، 21 سالہ لڑکی نے الزام لگایا کہ شمالی دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں ایک وکیل نے اس کے چیمبر میں اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ملزم نے اسے 27 جولائی کو نوکری کی پیشکش کے بہانے بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔