اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک ساتھ دو ٹرین حادثے، کانپور میں سابرمتی ایکسپریس کے 22 ڈبے پٹری سے اترے، سلی گڑی میں مال گاڑی ڈی ریل - train derailed in Kanpur - TRAIN DERAILED IN KANPUR

جمعہ کی رات دیر گئے دو ٹرین حادثے پیش آئے۔ پہلا حادثہ کانپور میں ہوا، جہاں رات تقریباً ڈھائی بجے سابرمتی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، جب کہ دوسرا حادثہ سلی گڑی میں پیش آیا۔

دیررات ٹرین کے دو حادثے،کانپور میں سابرمتی ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اترے، سلی گڑی میں مال گاڑی ٹرین پٹری سے اتری
دیررات ٹرین کے دو حادثے،کانپور میں سابرمتی ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اترے، سلی گڑی میں مال گاڑی ٹرین پٹری سے اتری ((Etv Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 8:20 AM IST

Updated : Aug 17, 2024, 10:24 AM IST

کانپور:اترپردیش کے کانپور میں جمعہ کی دیر رات ایک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ جہاں سابرمتی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سابرمتی ایکسپریس کانپور اور بھیمسین اسٹیشن کے درمیان پہنچی، وہ پٹری سے اتر گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرین حادثہ جمعہ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ انجن سے پتھر کا تصادم بتایا جا رہا ہے۔

ٹرین کے پٹری سے اترتے ہی محکمہ ریلوے کے کئی اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے بھی وہاں پہنچ گئے۔ فی الحال اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سلی گڑی کے رنگاپانی میں گڈز ٹرین پٹری سے اتر گئی دیر رات سلی گڑی-رنگاپانی علاقے میں ایک مال گاڑی ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی ایندھن لے کر جا رہی تھی۔ اس سے پہلے بھی 15 دن پہلے رنگاپنی میں ایک اور مال ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔

مزید پڑھیں: نندا دیوی ٹرین چلتے چلتے دو حصوں میں ٹوٹ گئی، مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اس سے قبل رواں سال جون کے مہینے میں بھی اسی علاقے میں کنچن جنگا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں 2 ماہ میں 3 ٹرینیں حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2024, 10:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details