Farmers Release Stray Cattle: یوگی کی ریلی میں کسانوں نے چھوڑے سینکڑوں گائے بیل - بارہ بنکی کے کسان یوگی سے ناراض
🎬 Watch Now: Feature Video
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو بارہ بنکی پہنچے۔ یہاں انہوں نے کرسی اسمبلی حلقہ میں ریلی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریلی سے قبل پیر کے روز کسانوں نے ریلی کی جگہ سے 500 میٹر کے فاصلے پر سینکڑوں گائے، بیلوں اور سانڈوں کو میدان میں چھوڑ دیا تھا، جس سے یہاں افراتفری پھیل گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بانس لگا کر آوارہ جانوروں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے سے روکا۔ کسانوں نے کہا کہ سی ایم یوگی کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہمیں گائیوں اور بیلوں سے کتنی پریشانی ہے۔ اسی وجہ سے بارہ بنکی میں سی ایم کی ریلی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ انہیں تقریباً چار بجے یہاں پہنچنا تھا۔ سی ایم یوگی نے اپنی تقریر میں یہاں آوارہ جانوروں کے مسئلہ کا بھی ذکر کیا۔ واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:17 PM IST