چین کے خلاف پورا بھارت سراپا احتجاج - عوام میں شدید اشتعال اور غم و غصہ
🎬 Watch Now: Feature Video
بھارت اور چین کے مابین 15 جون (پیر کے روز) کو لداخ کی گلوان وادی میں ہوئے تصادم میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے۔ ان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کی عوام رنجیدہ ہے۔ چین کی اس وحشیانہ کاروائی کے خلاف ملک کی عوام میں اس قدر ناراضگی ہے کہ وہ حکومت سے منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ بھی کر رہی ہیں۔