thumbnail

By

Published : Jul 27, 2022, 7:56 PM IST

ETV Bharat / Videos

ہاتھیوں کے ریوڑ کے سامنے کسان اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بے بس

اتراکھنڈ کے کالاڈھونگی میں کسان ان دنوں پریشان ہیں۔ دراصل یہاں کالاڈھونگی نینیتال روڈ پر ہاتھیاں چہل قدمی پر نکل رہے ہیں۔ ہاتھیوں کا چلنا کالاڈھونگی کے کسانوں کو مہنگا پڑ رہا ہے۔ کبھی درجنوں ہاتھیوں کا ریوڑ کھیتوں میں داخل ہو جاتا ہے تو کبھی سڑک پر پریڈ کرنے لگتا ہے۔ ایک طرف فصلوں کا نقصان ہو رہا ہے تو وہیں ہاتھیوں سے کسانوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی ہاتھیوں کے ریوڑ کے سامنے خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ مقامی لوگوں سے خود احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں، ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے کالاڈھونگی کے دور افتادہ گرام سبھا دھپلا میں کئی گھروں میں توڑ پھوڑ کی جس سے گاؤں والوں کو بہت نقصان ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.