ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوگوں کے مسائل حل کرنا، این سی کی اولین ترجیحات میں شامل: ایم ایل اے سونہ واری - MLA SONAWARI

ایم ایل اے سونہ واری، ہلال اکبر لون نے سونہ واری میں منعقدہ پروگرام کے دوران لوگوں کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

ا
ہلال لون، ایم ایل اے سونہ واری (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2024, 6:40 PM IST

ایم ایل اے سونہ واری، ہلال اکبر لون نے کیا بونہ یاری علاقے کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : ایم ایل اے سونہ واری، ایڈووکیٹ ہلال اکبر لون نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سوناواری علاقے میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ’’عوام کے قریب آنا، لوگوں کے تحفظات کو سننا اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔‘‘ اس پروگرام میں ولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ڈبلیو یو سی ایم اے،) آبپاشی، جل شکتی، اور دیگر محکمہ جات کے افسران سمیت عوامی وفود نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران لوگوں نے علاقے میں درپیش مسائل کو محکمہ جات کے افسران خاص کر ایم ایل اے کی نوٹس میں لایا۔ ایڈووکیٹ ہلال اکبر لون نے عوامی مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ’’عوام کو درپیش مشکلات کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے۔‘‘

پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا: ’’منتخب سرکار کے امیدواروں کا کام ہی، عوام کے ساتھ روابطہ قائم کرنا، گراؤنڈ زیرو (بنیادی سطح) پر لوگوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے کوشاں رہنا ہے۔‘‘ لون نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے این سی حکومت وعدہ بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ترانے کی بے حرمتی کا الزام، ایم ایل اے ہلال لون نے کی وضاحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.