اجمیر میں سومنگ پول میں نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل - برلا واٹر پارک میں حادثہ
🎬 Watch Now: Feature Video
اجمیر کے برلا واٹر سٹی پارک میں ایک نوجوان سویمنگ پول میں کھڑا تھا۔ اسی دوران پول سے لگے سلائیڈ سے ایک نوجوان نیچے کی طرف آیا اور وہاں کھڑے نوجوان سے ٹکرا گیا، جس کی موت ہوگئی۔ اس پورے حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گھومنے آیا تھا۔ متوفی کے اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم نوجوان اور برلا واٹر پارک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد (water Slide Mishap Video went viral) پارک کے مالک پون جین نے ایسے کسی حادثے سے انکار کیا ہے۔