world environment day: عالمی یومِ ماحولیات کا مقصد - اردو نیوز
🎬 Watch Now: Feature Video
جدید دور میں ماحولیات کی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آلودگی میں اضافے اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب سانس لینے میں پریشانی سے لیکر تمام طرح کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آلودگی کے سبب زمین پر رہ رہے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور و پرندوں کے لیے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے جانور معدوم ہو رہے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کے خاطر ہر برس پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔