جب ایئر انڈیا کا طیارہ فٹ اوور برج کے نیچے پھنس گیا

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Oct 4, 2021, 4:07 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایک فٹ اوور بِرج کے نیچے پھنسے ایئر انڈیا کے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر انڈیا کا ایک طیارہ فٹ اوور برج کے نیچے پھنس گیا ہے۔ یہ واقعہ دہلی-گروگرام روڈ پر آئی جی آئی ایئرپورٹ کے قریب کا بتایا جارہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک طیارہ دہلی-گروگرام ہائی وے پر دیر رات ایک فٹ اوور برج کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا گیا۔ یہ طیارہ ایئر انڈیا کا بتایا جا رہا ہے۔ اس طیارے کے پنکھ بھی نہیں ہیں۔ طیارے کو برج کے نیچے پھنسا دیکھ کر راہگیروں نے اس غیر معمولی منظر کو کیمرے میں قید کرنا شروع کردیا۔ فوٹ اوور برج کے نیچے پھنسے ہوائی جہاز کا اگلا حصہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے جب کہ طیارہ پنکھ والے حصے کے پاس سے پھنسا ہوا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیشنل کیریئر کمپنی(National Carriers) نے اس کے بارے میں وضاحت کی۔ کمپنی نے کہا کہ فٹ اوور برج کے نیچے پھنسے اس طیارے کو فروخت ہوچکا ہے نیز یہ طیارہ غیر رجسٹرڈ اور منسوخ کردیا گیا ہے۔ نیشنل کیریئر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ طیارے کو لے جاتے وقت پیش آیا۔ اس کے ساتھ ہی ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا دہلی-گروگرام ہائی وے پر فٹ اوور برج کے نیچے پھنسے اس طیارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.