شہر میں لاک ڈاؤن، آسمان میں جوڑے کی شادی - منگل سوتر ڈال کر رشتہ ازدواجی سے منسلک ہوگئے
🎬 Watch Now: Feature Video
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر سطح پر سخت بندشیں نافذ ہیں۔ پابندیوں کے پیش نظر شادی کی تقریبات میں محدود پیمانے پر مہمانوں کی شرکت کی اجازت ہے۔ تاہم اس دوران ایک انوکھی شادی کی تصویریں شوسل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ خبروں کے مطابق تمل ناڈو کے مدورے سے تھوتھوکڈی جا رہی مسافر فلائٹ پر ایک جوڑا رشتہ داروں کے درمیان ازدواجی رشتہ سے منسلک ہوا۔ تامل ناڈو میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جوڑے نے مدورے سے بنگلور تک کی فلائٹ بک کی اور جب ان کی فلائٹ مدورے کے مناکشی امن مندر کے اوپر سے گزری، تبھی جوڑے نے فلائٹ میں موجود 161 مسافروں کی موجودگی میں منگل سوتر پہنا کر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔