قطب شاہی دور کا مشک محل خستہ حالی کا شکار - تلنگانہ نیوز

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Oct 1, 2020, 10:49 PM IST

تاریخی شہر حیدرآباد میں قطب شاہی دور کا اب محض ایک ہی محل باقی ہے۔ حیدرآباد میں کئی تاریخی عمارتیں قدیم دور میں تعمیر کی گئیں، جن میں ایک مشک محل بھی ہے۔ قطب شاہی دور کے آخری تاجدار ابوالحسن تانا شاہ کے دور کے بزرگ حضرت میاں مشک رحمتہ اللہ علیہ نے مشک محل کی تعمیر کروائی تھی۔ تاریخی واقعات میں یہ بھی ذکر ہے کہ محل کی بنیاد میں مشک و امبر جیسی عطریات کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی برسوں تک اس محل سے خوشبو آتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.