دہلی: پانی کی قلت کے سامنے کورونا کا خوف زائل - اردو نیوز
🎬 Watch Now: Feature Video
دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ عالمی سطح پر کہرام مچ جانے والی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے۔ لاکھوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ لوگ گھروں میں قید ہیں۔ دہلی میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث باہر نکلنا خطرہ سی خالی نہیں ہے۔ حکومتیں بھی گھروں میں رہنے کی تلقین کر رہی ہیں۔ لیکن قومی دارالحکومت دہلی کی چمک دمک سے ہٹ کر اگر حقیقت دیکھی جائے تو کچھ اور ہی ہے۔ جہانگیر پوری علاقہ میں لوگوں کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے آگے کورونا کا خطرہ بھی ماند پڑتا نظر آرہا ہے۔